15 مارچ 2012 - 20:30

پاکستان کے صدر آصف علي زرداري کل ہفتہ 17مارچ 2012ء کوپا رليمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پانچويں بار خطاب کرنے والے پہلے پاکستاني صدر ہوں گے۔

ابنا: پاکستان کے صدر آصف علي زرداري کل ہفتہ 17مارچ 2012ء کوپا رليمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پانچويں بار خطاب کرنے والے پہلے پاکستاني صدر ہوں گے۔

وہ 26جولائي1955کو کراچي ميں پيدا ہوئے صدر آصف علي زرداري 6 ستمبر2008ء کو پاکستان کے گيارہويں صدر منتخب ہوئے اور9ستمبر2008کو انہوں نے عہدہ صدارت کا حلف اٹھايا.

انہوں نے پارليمنٹ سے اپنا پہلا خطاب20ستمبر2008کو کيا،اس کے فوري بعد وہ نيويارک تشريف لے گئے جہاں انہوں 26ستمبر2008کو اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي سے خطاب کيا.

پارليمنٹ کے مشترکہ جلاس سے دوسرا خطاب28مارچ 2009،تيسرا 5اپريل2010جب کہ چوتھا 22مارچ2011کو کيا. 1987ميں بے نظير بھٹو سے شادي کے بعد سياسي حلقے ميں اپنا نام متعارف کرانے والے صدر آصف علي زرداري 1990ميں قومي اسمبلي اور1997ميں سينٹ کے رکن بنے.1993سے1996کے دوران مختلف وفاقي وزارتوں پر فائز رہے.1996ميں کرپشن کے الزامات ميں قيد ہوئے اور2004ميں رہا ہوئے.صدر پاکستان آئين کے آرٹيکل 56 کے تحت پارليمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کريں گے.
.......

169